اکبر ایس بابر

جعلی انٹرا پارٹی انتخابات کے ویڈیو ثبوت الیکشن کمیشن کو دیے ہیں۔ اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ جعلی انٹرا پارٹی انتخابات کے ویڈیو ثبوت الیکشن کمیشن کو دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق عدالت آئے تھے، لیکن پی ٹی آئی کے وکلاء نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔ الیکشن کمیشن میں 14 لوگوں نے شکایت درج کرا کے ثبوت دیے۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 5 اہم فریقین کو نوٹس تک نہیں کیا، پشاور ہائیکورٹ ہمیں نوٹس دیتی تو ثبوت پیش کرتے۔ سیاسی جماعتوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے پاس مکمل اختیار ہے، الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنے کے بجائے اس کو کام سے روکا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک میں قانون ہے کہ عدالتیں الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں، لیکن یہاں مخلتف ہائیکورٹس میں الیکشن کمیشن کے خلاف درخواستیں دی جارہی ہیں۔ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات میں الیکشن ایکٹ اور آئین کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے