پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (پاک صحافت) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی ایم پی اے ارسلان تاج کو پولیس نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ارسلان تاج کو ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، حملے کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب ارسلان تاج نے عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جنگ جاری رہے گی، ہم گھبرانے والے نہیں۔ارسلان تاج کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ہم عمران خان کی جنگ میں ان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے