اکبر ایس بابر

فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے قتل کی دھمکیاں دیں۔ اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے مجھے دھمکیاں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے انہیں کئی آفرز اور دھمکیاں دیں۔ مجھے تحریک انصاف سے کبھی نہیں نکالا گیا، میرے حق میں فیصلے ہیں، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ میں ممبر ہوں۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا ہے کہ اس کیس کے 8 سال کے دورانیے میں مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں، پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں نے آکر بتایا کہ آپ کے خلاف اس قسم کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی، ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے