اعظم نذیر تارڑ

ججز کی بنیادی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ججز کی بنیادی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا صدارتی آرڈر جاری کردیا ہے جبکہ کنفیوژن اس وقت پیدا ہوئی جب دو نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے تنخواہوں میں کمی کی خبر شائع کی گئی تاہم اب وزارت قانون نے وضاحت کردی ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے ججز کی تنخواہوں سے متعلق صدارتی آرڈر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کی بنیادی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر 2023 جاری کیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہوگی۔

سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہوگی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ ججز تنخواہ 2022 کے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے تھی جبکہ 2022 کے آرڈر کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے