پرویز رشید

اپنی آواز پہچاننے سے معذرت کرنے والا کل اپنے فیصلوں سے بھی مکر جائے گا، پرویز رشید

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ جو اپنی آواز پہچاننے سے معذوری ظاہر کر رہا ہے وہ کل اپنے لکھے فیصلوں سے بھی مکر جائے گا۔ خیال رہے کہ ثاقب نثار کی جانب سے  مبینہ آڈیو کی تردید کی جارہی ہے، جس میں وہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینے کی ہدایات دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے موقع پر نواز شریف کی تقریر کو روکنے کی کوششیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی تاریں کاٹ کر اور جیمر لگا کر شرکاء کو تقریر سننے سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ پرویز رشید نے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ فسطائی اور شیطانی کوشش عمرانی حکومت کے خوف کی نشانی ہے جو جھوٹ کو سچ سے ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ تیسری عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے دوران مارکی کی تمام تاریں کاٹ دی گئیں اور اختتامی اجلاس سے قبل دو گھنٹے تک انٹرنیٹ بلاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے