ریاست ججز کو جواب دہ نہیں، عدلیہ قانون کے سامنے سر تسلیم خم کرے، عرفان قادر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز  شریف کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ ریاست ججز کو جواب دہ نہیں، عدلیہ قانون کے سامنے سر تسلیم خم کرے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں عدلیہ میں تقسیم ختم ہو، فردِ واحد کسی بھی ادارے پر حاوی نہ ہو۔

تٖفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے پارلیمان قانون بنانے سے پہلے ہم سے مشورہ کرے، کل کو حکومت اور پارلیمنٹ بھی کہہ سکتی ہے کہ فیصلہ دینے سے پہلے ہم سے پوچھ لیا کریں۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے یہ لوگ کسی خاص سیاسی گروپ کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ مقدمات کی سماعت کے دوران سوال کیا جاتا ہے حکومت کیا کررہی ہے؟ قانون سازی سے پہلے ہم سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی؟ آپ یہ نہیں کہہ سکتے۔

واضح رہے کہ عرفان قادر نے مزید کہا کہ  اسی طرح پارلیمنٹ یہ نہیں کہہ سکتی کہ سپریم کورٹ کیا کررہی ہے؟ ایک سیاسی دھڑا ریاست اور اداروں کو کمزور کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص ججز اپنی انا کو پسِ پشت ڈالیں، آئین کی تعظیم کریں، ہم نے بھی دل بڑا کیا ہے، مل کر قوم اور ملک کے لیے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے