سعد رفیق

ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ  ایئر پورٹ کی توسیع کی بہت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ہوابازی  خواجہ سعد رفیق کی صدارت میں لاہور ایئر پورٹ پر اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ خیال  رہے کہ اجلاس میں لاہور ایئر پورٹ کے بین الاقوامی اور اندرون ملک لاؤئنجز کو الگ الگ کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پروازوں کے یکجا ہونے سے مسافروں کو مشکلات پیش آتی ہیں، ایئر پورٹس کی حدود میں پرندوں کی موجودگی فلائٹ سیفٹی میں حائل ہوتی ہے، روک تھام کے لیے ایک جامع لائحہ عمل وضع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے