راجہ پرویز اشرف

جب ڈکٹیٹرز آتے ہیں تو سوموٹو نوٹس سو رہا ہوتا ہے۔ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ جب ڈکٹیٹرز آتے ہیں تو سوموٹو نوٹس سو رہا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ڈکٹیٹرز آتے ہیں تو سوموٹو نوٹس سو رہا ہوتا ہے، ڈکٹیٹروں کو آئین میں ترمیم کی اجازت دی گئی۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ پارلیمان کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جاسکتا اور پارلیمان کی حیثیت کو ماننا پڑے گا، پارلیمان کو سائیڈ لائن کردیا گیا، پنجاب کے الیکشن کا کہتے ہیں اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کا نام نہیں لیتے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے