بشری بی بی

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔ بشری بی بی اور نگراں بنی گالہ انعام خان کی مبینہ آڈیو کی گفتگو سامنے آئی ہے۔ بشری بی بی مبینہ آڈیو میں توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر کھینچنے پر برس رہی ہیں۔

مبینہ طور پر لیک ہونے والی آڈیو میں بشری بی بی انعام خان کو اس بات پر ڈانٹ رہی ہیں کہ آپ نے گھر میں آنے والی چیزوں کی تصاویر کیوں لی ہیں جبکہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے ہم پر اعتماد کرکے ہمیں تحائف دئے ہیں۔ جس پر انعام خان کہتے ہیں کہ ریکارڈ میں رکھنے کے لئے تصاویر لی گئی ہیں تو بشری بی بی کہتی ہیں کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے