ایل پی جی

تیل کے بعد روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی

پشاور (پاک صحافت) روس سے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی پہلی کھیپ طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کارگو 10 ٹینکرز پر مشتمل ہے جو روس سےخریدی گئی ایک لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی کا حصہ ہے۔ روس سے ایل پی جی پہلے ریل کے ذریعے ازبکستان پہنچائی گئی جہاں سے ٹینکرز کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچائی گئی ہے۔

دو روز قبل خام تیل لےکر روسی جہاز پیور پوائنٹ کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔ روس سے آنے والے خام تیل کے جہاز سے خام تیل نکالنے کا کام جاری ہے، خام تیل کی ریفائنری میں منتقلی آج مکمل ہوجائے گی۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہمارا روس کے ساتھ ابھی ایک لاکھ ٹن تیل کی خریداری کا معاہدہ ہوا ہے جو کہ دو جہازوں میں آنا تھا، ایک جہاز آچکا ہے، دوسرا جہاز بھی ایک ہفتے میں پہنچ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے