مریم اورنگزیب

9 مئی کو ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو ایک مسلح جھتے نے جناح ہاؤس پر حملہ کرکے آگ لگائی، نفرت کی آگ میں جلتے کارکنوں نے مساجد کو بھی آگ لگائی، اس دن کو ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ان واقعات کا ماسٹر مائنڈ آج کہتا ہے کہ وہ تو جیل میں تھا اس لیے اسے کچھ پتہ ہی نہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سارا ملبہ کارکنوں پر ڈال کر خود بری الذمہ ہونا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوگا، 9 مئی کے واقعات کی پلاننگ زمان پارک میں کی گئی، اس روز جو کچھ بھی ہوا اس کی ہدایت عمران خان نے پہلے سے کر رکھی تھی۔

انہوں نے کہ کہا کہ ریاست اور قوم کی بھی ریڈ لائن ہوتی ہے جیسے عبور کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے