مفتاح اسماعیل

یہ کرپٹ، جھوٹوں اور نااہلوں کی حکومت ہے، مفتاح اسماعیل پی ٹی آئی حکومت پر برس پڑے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر برس پڑے، مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے یہ کرپٹ، جھوٹوں اور نااہلوں کی حکومت ہے، ان کی نااہلی کی وجہ سے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جون میں گیس کی قلت کی یہ حالت ہے تو دسمبر میں کیا ہوگا؟ گیس نہ ہونے کے باعث کراچی کی پوری انڈسٹری آج بند ہے۔ مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ نااہلی اور بددیانتی کے علاوہ ڈیزل پر مہنگی بجلی بنانے کی کوئی وجہ نہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی حکومت پر مارکیٹ ریٹ سے مہنگا ڈیزل اور ایل این جی خریدنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ا پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے لگائے ہوئے بجلی گھر ملک میں سب سے سستی بجلی پیدا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے