منیر اکرم

غزہ فوجی محاصرے میں ہے وہاں بجلی، پانی اور انسانی امداد بند ہے، منیر اکرم

اسلام آباد (پاک صحافت) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ غزہ فوجی محاصرے میں ہے وہاں بجلی، پانی اور انسانی امداد بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے تباہ کن حملوں کا 11 واں دن ہے، اسرائیل کے اندھا دھند حملوں میں غزہ کی آبادی کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں منیر اکرم  نے کہا کہ پاکستان غزہ پر اسرائیلی حملوں اور فوجی مداخلت کی مذمت کرتا ہے، پاکستان غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکت، بڑے پیمانے پر انخلاء اور غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیل کے مجرمانہ حملے کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال پر حملہ جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے، اس سانحے کی مکمل بین الاقوامی انکوائری اور ذمے داروں کا احتساب کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ منیر اکرم نے کہا کہ جنیوا کنونشن پر سختی سے عمل درآمد ہونا چاہیے، پاکستان فوری جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے، افسوس ہے کہ سلامتی کونسل جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر بمباری کو طول دینے میں تعاون کرنے والوں پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے، امید ہے جنرل اسمبلی، یو این سیکریٹری جنرل اور ایجنسیاں جنگ کو روک سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے