ترجمان دفتر خارجہ

حملے ریاستِ ایران یا ایرانی فوج کیخلاف نہیں، وہاں موجود دہشتگردوں کیخلاف تھے، ترجمان دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ حملے ریاستِ ایران یا ایرانی فوج کے خلاف نہیں وہاں موجود دہشت گردوں کےخلاف تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج صبح پاکستان نے سیستان ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مربوط کارروائی کی، اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران سے رابطہ جاری رکھیں گے، پاکستان کسی سے مخاصمت بڑھانے کا خواہش مند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اہداف سرمچار دہشت گرد تھے جو کہ پاکستانی شہری مگر ایران میں چھپے ہوئے تھے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ آپریشن کی تکمیل اور اہداف کے حصول پر آئی ایس پی آر کے بیان کا انتظار کریں، آج کی آپریشنل تفصیلات آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کی جائیں گی، گزشتہ دو تین گھنٹوں میں ایران سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چند سال سے ایران سے رابطوں میں بار بار دہشت گردوں سے متعلق آگاہ کرتا رہا ہے، دہشت گرد ایران کے حکومتی عمل داری سے باہر علاقوں میں مقیم تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے