انوار الحق کاکڑ

سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ، نگراں وزیرِ اعظم کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی عمارت پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم الحق کاکڑ نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کی عمارت پر دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔

واضح رہے کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 3 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے