سراج الحق

نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پورا ملک مفلوج ہو چکا ہے۔ سراج الحق

چکوال (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ نااہل اور نالائق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت پورا ملک مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تلہ گنگ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ عدالتوں میں انصاف نہیں، معیشت تباہ حال اور تعلیم و صحت کا ستیاناس ہو چکا ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خاندانی نظام کے خلاف قانون پاس کیا جس کا واضح مقصد ملک میں فحاشی و عریانی کو پروان چڑھانا اور ہمارے خاندانی نظام کو تباہ و برباد کرنا ہے۔ وزیراعظم نام تو مدینے کی ریاست کا لیتے ہیں، مگر کام اس کے برعکس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عدالتیں آزاد نہیں اور غریب کی زندگی انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں کے چکر لگاتے گزر جاتی ہے۔ ہمارا تعلیمی نظام سیکولر اور مغرب زدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے