مریم اورنگزیب

ایف آئی اے کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو بھی گرفتار کرنا چاہیے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو چاہئے کہ وہ غیرملکی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو گرفتار کرے عدالتی حکم عمران خان کے خلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر ایف آئی اے شہباز شریف کو گرفتار کرسکتی ہے تو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو بھی گرفتار کرنا چاہیے۔ عمران خان کا کام فتنہ پھیلانا اور بہتان تراشی ہے، وہ قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، چار سال توشہ خانہ لوٹا جاتا رہا، اس وقت وزیراعظم عمران خان تھے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جب پاکستان میں کرپشن کی بات کی اس وقت بھی وزیراعظم عمران خان تھے۔ عمران دور میں صحافیوں پر تشدد ہوا اور پروگرامز بند کیے گئے، میڈیا واچ کے عالمی اداروں نے عمران خان کو پریڈیٹر قرار دیا، ان کے کرائے کے ترجمان میڈیا کے خلاف مہم چلاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں میڈیا کے خلاف کالے قانون بنائے گئے، چار سال عمران نے نیب اور ایف آئی اے کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے