یوسف رضا گیلانی

افغان بارڈر پر پاکستان کے قریب علاقے طالبان کے زیر کنٹرول آنا تشویشناک ہے، گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے اٖفغانستان میں طالبان  نیٹ ورک کے مضبوط ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان بارڈر پر پاکستان کے قریب علاقے طالبان نے کنٹرول کرنا شروع کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر و پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس  میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکا دہشت گردی کی ایک نئی لہر ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ افغانستان میں تشویش ناک صورت حال ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے متعلق پارلیمنٹ کا ان کیمرا سیشن ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان کے کئی اضلاع پر کنٹرول کر لیا ہے، جب کہ پاکستان کے قریب علاقوں میں بھی کنٹرول سنبھالنا شروع کر دیا ہے، جو پاکستان کی امنیت کے لئے بھی انتہائی تشویشناک ہے۔ دوسری جانب طالبان نے افغانستان کی تاجکستان کے ساتھ مرکزی سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کرلیا اور حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار وہاں سے سرحد پار کر کے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے