شہبازشریف طیب اردوان

ترک صدر طیب اردوان کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں سیلاب کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دوران گفتگو ترک صدر رجب طیب اردوان کو ملک میں سیلاب کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر طیب اردوان کو بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان فلیش اپیل 30 اگست سے شروع کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ ترکیہ ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے