عطا تارڑ

عمران نیازی تاریخ کا سب سے بڑا لوٹا ہے۔ عطاء تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ اب تو بچہ بچہ جانتا ہے کہ عمران نیازی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا لوٹا اور فراڈیہ ہے، اب کھوکھلے نعروں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ قوم کو مہنگائی کے کرنٹ لگانے والے اب بچ نہیں سکتے، پوری قوم جانتی ہے کہ عمران نیازی کتنا حاجی ہے۔ اسٹیٹ بینک اور معاشی خودمختاری آئی ایم ایف کے حوالے کردی ہے۔ آئی ایم ایف نے پابندی لگائی ہے کہ اسٹیٹ بینک حکومت کو کوئی قرض نہیں دے گا۔

عطاء تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی نے قوم پر قرض کا بوجھ 18000 ارب بڑھادیا، 71 سال میں جتنا قرض لیا گیا عمران نیازی نے ساڑھے تین سال میں اس سے زیادہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بانڈز کی قیمت میں اضافہ نہ ہوا تو پاکستان مارکیٹس سے قرض بھی نہیں لے سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے