چینی

وزیراعظم کیجانب سے چینی کی ناجائز منافع خوری کیخلاف کریک ڈاؤن کی منظوری

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ انداوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چینی کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو اسمگلروں، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، عوام کو ستانے والوں سے حساب لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے اجلاس کے بعد چینی سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے ملک گیر حکمت طے کرنے کیلئے کل اسلام آباد میں بھی اجلاس طلب کرلیا۔ لاہور میں منعقدہ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب میں چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے موثر اقدامات اور نگرانی کی ہدایت، جاری کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کو چینی مل مالکان سے ملاقات کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے