رانا ثناء اللہ

عمران خان کی حکومت نے ملک کو اخلاقی، سیاسی اور معاشی تباہی سے دو چار کر دیا، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  رانا ثناء اللہ نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت نے ملک کو اخلاقی، سیاسی اور معاشی تباہی سے دو چار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو این آر او دے رہی ہے، جس نے اے پی ایس کے بچوں کو شہید کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشنانہ بنایا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھ کہ ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، ڈالر 170 روپے سے بڑھ گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کٹھ پتلی حکومت کو فارغ کرنے کے لیے پی ڈی ایم کا ساتھ دیں، اپنی آواز اپوزیشن کی آواز کے ساتھ ملائیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر کے ساتھ نہیں مولوی فقیر کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ آخر میں رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی وزراء کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہناتھا کہ وزراء کو شرم آنی چاہیئے، کہتے ہیں کہ ٹی ٹی پی والے آئین سے وفا داری کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے