وزیر اعظم

تحریک انصاف کی ماحول دوست پالیسیوں کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی پالیسیوں سے متعلق ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی ماحولیاتی دوست پالیسیوں کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ اور کورونا میں ہمارے گرین ریکوری پروگرام اور کلائمیٹ ایکشن پلان کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے پاکستان کی ماحول دوست کوششوں پر بنائی گئی ایک منٹ اکیس سیکنڈز کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنا پیغام میں کہا کو عالمی ادارے کرونا وبا کے دوران سرسبز پاکستان کے ایکشن پلان کے معترف ہیں، گرین ریکوری پروگرام اورکلائمیٹ ایکشن پلان کو عالمی سطح پر پزیرائی ملی۔وزیراعظم کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے شجرکاری مہم کے ذریعے ملک بھر میں سوا ارب سے زائد درخت لگانے کا پروگرام ہے، منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 22 ارب روپے لگایا گیا تھا، تاہم پی ٹی آئی اے کے رہنما افتخار درانی کے مطابق ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری بلین ٹری منصوبہ صرف 13 ارب روپے میں مکمل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ منصوبے کی ورلڈ اکنامک فورم، ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف)، بون چیلنج اور آئی یو سی این سمیت کئی بین الاقوامی اداروں نے متعدد بار تعریف و تحسین کی ہے۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے بھی گذشتہ سال نومبر میں ہونے والی کوپ 26 کانفرنس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑی مقدار خارج کرنے والے ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ زیادہ جرأت مندانہ کلائمیٹ ایکشن پلان مرتب کریں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے