زیادتی

جیکب آباد میں 12 سالہ لڑکا مبینہ زیادتی کا شکار

جیکب آباد (پاک صحافت) کم سن بچوں سے زیادتی کا سلسلہ رک نہ سکا،  سندھ کے علاقے جیکب آباد میں بھی درندہ صفت شخص نے 12 سالہ لڑکے کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔  ذرائع کہ مطابق یہ افسوس ناک واقعہ تھانہ اے سیکشن ٹھل کی حدود گاؤں مورجو کنواں میں پیش آیا،جہاں منظور عرف بچھو سرکی نامی ملزم نے بارہ سالہ لڑکے محمد یوسف کو مبینہ زیادتی  کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ دوسری جانب متاثرہ بچے کے والد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

تفیلات کے مطابق متاثرہ بچے کے والد نے تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی، پولیس نے ایف آئی آر کا اندراج کرتے ہوئے متاثرہ لڑکے کو میڈیکل چیک اپ کیلئے تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی تاحال ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ خیال رہے کہ بچوں اور بچیوں سے مبینہ زیادتی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ اس سے ایسے افسوس ناک واقعات آئے روز رونما ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی چھ تاریخ کو نماز پڑھنے کے لئے مسجد جانے والے بچے آفاق کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا اور سفاک ملزم نے بچے کی لاش کو مسجد کی چھت پر پھینک دیا تھا۔ اس کے علاوہ رواں سال جنوری میں خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ مونیکا لاڑک نامی ننھی کلی کو اغوا کر کے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، جس کی لاش گوٹھ ہادل شاہ سے دو روز بعد ملی تھی، بچی کا تعلق غریب گھرانے سے ہے اور وہ گھروں میں جھاڑو لگانے کا کام کرتی تھی اور کام سے واپس آتے ہوئے اغوا ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے