اداکار وہاج علی

معروف اداکار وہاج علی کے ساتھ ماضی میں کام کرنے سے انکار کرنے والی اداکارہ کون تھیں؟

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی کے ساتھ ماضی میں کام کرنے سے انکار کرنے والی اداکارہ کون تھیں؟ اور کیا آپ جانتے ہیں  اب وہی اداکارہ  وہاج علی کے ساتھ پروجیکٹ کرنے کے لیے راضی ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی میڈیا کمپنی و جریدے کے مالک، راحیل راؤ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر  انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ اب وہاج علی کے ساتھ پروجیکٹ کرنے پر راضی ہوگئی ہیں۔اُن کا اپنی اسٹوری میں مزید بتانا ہے کہ کچھ سال قبل جب اُنہوں نے اداکارہ سے رابطہ کیا تھا تو اداکارہ نے وہاج کا نام سن کر انکار کر دیا تھا اور شوٹ کے لیے دیگر فنکاروں کے ناموں کا مشورہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ راحیل راؤ نے لکھا ہے کہ اُنہوں نے اداکارہ کی بات ماننے کے بجائے فیشن شوٹ ہی منسوخ کر دیا تھا۔راحیل راؤ نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ اب اُسی اداکارہ کو وہاج علی کے ساتھ کام کرتا دیکھ کر یہ کہنے کو دل چاہ رہا ہے کہ ’بدلتا ہے آسمان رنگ کیسے کیسے۔‘راحیل راؤ کے اس انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین کا اندازہ ہے کہ وہ اداکارہ و ماڈل کوئی اور نہیں بلکہ مایا علی ہیں کیوں کہ حال ہی میں اداکار وہاج علی اور مایا علی کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے