پی ٹی آئی

تحریک انصاف کراچی کے رہنما بلال غفار کا بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) تحریک انصاف کراچی کے رہنما بلال غفار نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کراچی کے رہنما بلال غفار نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 سال پارٹی سے منسلک رہنے کے بعد لاتعلقی کا اعلان کر رہا ہوں تاہم میں کسی دوسری جماعت میں شامل نہیں ہو رہا، ذاتی حیثیت میں ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔

بلال غفار کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، جناح ہاؤس، شہداء کی یادگار اور فوجی تنصیبات پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستانی ہونے کے ناطے اداروں کو کمزور کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، پاک فوج نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی کی شفاف انکوائری کرکے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔ خیال رہے کہ بلال غفار تحریک انصاف کراچی کے سابق صدر اور رکن سندھ اسمبلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے