مفتاح اسماعیل

ن لیگ کے کئی رہنماوں کو جیل میں ڈالا لیکن کسی نے پارٹی نہیں چھوڑی۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کئی رہنماوں کو جیل میں ڈالا لیکن کسی نے پارٹی نہیں چھوڑی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جیلیں تو ہم نے بھی کاٹی ہیں لیکن ان لوگوں نے تو 2 دن میں پارٹی چھوڑنے کے اعلان کرنا شروع کردیئے ہیں۔ تحریک انصاف والے باتیں بڑی کرتے تھے لیکن ایک دو دن جیل اور صعوبتیں برداشت نہیں ہوئیں جبکہ ان کو عدالتی سپورٹ بھی لیکن اس کے باوجود پارٹی چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے ہم نے بھی گرفتاریوں کا سامنا کیا لیکن کوئی جلاؤ گھیراو نہیں ہوا۔ میں 5 ماہ جیل میں رہا اور 50 دن نیب نے مجھے حراست میں رکھا پھر بھی کبھی ہمارے دل میں پارٹی چھوڑنے کا خیال نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم رہائی سے باہر آئے کیا ہم نے واپس آکر نیب پر پیٹرول بم مارے، جناح ہاؤس کورکمانڈر ہاؤس جلا دیا، جناح ہاؤس تو جلادیا گیا اب مزار ہی رہ گیا، یہ سب قوم کو قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے