فضل الرحمان

موجودہ حکومت کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہے، فضل الرحمان

رحیم یار خان (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کارکردگی کے حامل وزراء کو اسناد سے ثابت ہوا میچ اختتام پذیر ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی تاریخ طے ہوئی تو شاید لانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رحیم یار خان میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے عدم اعتماد کی تحریک لانےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، 172 ووٹ پورے کرنے ہیں، حکومت کی حلیف جماعتوں سے رابطوں کا آغاز ہوا ہے، ایک جرگہ بنایا جارہا ہے جو حکومت کی حلیف جماعتوں کی قیادت سے رابطہ کرے گا۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق مولانا  فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہوکر گئے، صحت یاب ہوکر لوٹیں گے، نواز شریف جاتے ہوئے پوچھ کرگئے نہ واپس آتے ہوئے ہم سےمشورہ کریں گے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر  آصف زرداری سے جلد ملاقات ہوگی۔ عدم اعتماد کی تحریک کے لیے ہم ہوم ورک کر رہے ہیں، جیسے ہی ہوم ورک پورا ہوگا تو تاریخ کا اعلان کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے