خرم دستگیر

دہشتگردی کا تعلق براہ راست ماضی کی حکومت سے ہے، خرم دستگیر

گوجرانولا (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا تعلق براہ راست ماضی کی حکومت سے ہے۔ خیال رہے کہ گوجرانوالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام جس حکومت کو منتخب کریں گے اس کےلیے دہشتگردی بڑا چیلنج ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا تعلق براہ راست ماضی کی حکومت سے ہے، انہوں نے معافی دیکر دہشت گردوں کو یہاں لاکر بسایا۔ انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ فارم 45 تصدیق شدہ گنتی کے اختتام پر ایشو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے دوران باہر نکال دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ 2018 سے سبق سیکھنا ہے تو پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی میں گنتی ہو اور اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار توقع ہے پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند نہیں ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت ایک عہدے کےلیے ن لیگ کا واضح اور متفقہ امیدوار ہے، وزیراعظم کےلیے نواز شریف کا نام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے