پی ٹی آئی میں سب کرپٹ ہیں، بات نہیں ہوسکتی، چیئرمین نظریاتی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم میں سب کرپٹ ہیں، میں ان سے بات نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اختر اقبال ڈار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتا لیکن یہ سب کرپٹ ہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ ’کیا ان سے اتحاد یا ٹکٹ جاری کریں گے؟‘

واضح رہے کہ اس پر پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ ان سےبات نہیں ہوسکتی، بیرسٹر گوہر جیسے کرپٹ اور دو نمبر لوگ پارٹی پر قابض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے