احسن اقبال

آئینی مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئینی مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، مدت پوری ہونے پر حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے، آئینی مدت پوری ہونے پر 60 سے 90 دن میں نئے انتخابات ہوں گے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نئے منصوبوں کی ترقی کا دار و مدار سیاسی استحکام پر ہے، آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) کو 2013 والا مینڈیٹ دیں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی سے بے یقینی کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے پارٹی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، وہ پارٹی کو نہیں چھوڑ سکتے، ہمارے مخلص ساتھی ہیں۔ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا حصہ ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہی کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے