ویکسین

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا، سندھ حکومت

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے ہیلتھ ورکرز کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوائے گا اسے ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے  محکمہ صحت سندھ کی وزیر  عذرا پیچوہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ویکسین میں نے خود بھی لگوائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کورونا ویکسین کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے لہٰذا میری تمام ہیلتھ ورکرز سے اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوالیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ 72ہزار ہیلتھ ورکرز رجسٹرڈ ہوئے تھے، جن میں سے 33ہزار سے زائد ورکرز نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی۔

واضح رہے کہ وزیر صحت سندھ کے مطابق یہ مکمل طور پر محفوظ ویکسین ہے جس میں کسی شک و شبے کی گنجائش نہیں تاہم اگر جن ورکرز نے ویکسینیشن نہیں کروائی تو انہیں ملازمت سے بر طرف کردیا جائے گا۔ دوسری جانب ویکسین کی تصدیق کرتے ہوئے ماہر صحت ڈاکٹر سید فیصل محمود نے بتایا کہ خواتین دوران حمل بھی یہ ویکسین لگواسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے