کیپٹن صفدر

غیرجمہوری قوت کے ساتھ ہاتھ ملانے سے پہلے اپناہاتھ کاٹ دیں گے،کیپٹن صفدر

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی  غیرجمہوری قوت کے ساتھ ہاتھ ملانے سے پہلے اپناہاتھ کاٹ دیں گے۔ خیال رہے کہ انہوں نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ  ڈیل کرنی ہوتی تو 2018 میں جیلوں میں نہ جاتے، ہماری ڈیل سڑکوں پر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن رریٹائرڈ صفدر نے مریم نواز سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ جب سے شادی ہوئی ہے مریم نواز کو وزیراعظم ہی دیکھ رہاہوں ۔ انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ مریم نوازکی وزیراعظم بننے والی بات سیاسی نہیں ،روحانی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی 48 ویں سالگرہ منا ئی۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر نون لیگ کی ایم پی ایز اور کارکنان بڑی تعداد میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ مریم نواز 1992 میں کیپٹن (ر) صفدر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔مریم نواز  25 جولائی، 2018 کو ہونے والے الیکشن میں 127 اور پی پی 173 سے مسلم لیگ نون کی جانب سے امیدوار تھیں تاہم عدالت سے نااہل ہونے کے بعد وہ الیکشن نہیں لڑسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے