بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کے رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

اسلام آباد (پاک صحافت) بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کے متعدد رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے لیے پہلے بھی بہت کیا لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ بلاول ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سے بی اے پی کے رہنماؤں کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، سابق صدر سے اراکین بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی، سلیم کھوسہ اور عارف محمدحسنی نے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ حاجی ملک شاہ گورگیج، میر اصغر رند، میر فائق جمالی، آغا شکیل درانی، عبید گورگیج، سردار زادہ فیصل جمالی اور میر ولی محمد نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمولیتی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی مدد جتک، نور احمد بنگلزئی و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے بلوچستان کی آواز رہی ہے، بلوچستان بی بی شہید کے سب سے قریب تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے