فیس بک

فیس بک نے ٹوئٹر کے سب سے اہم فیچر کی آزمائش کا آغاز کردیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سماجی رابطوں کی مقبول ترین سائٹ فیس بک نے ٹوئٹر کے سب سے اہم فیچر کی آزمائش کا آغاز کردیا ہے۔ ٹوئٹر پر موجود تھریڈز کا سلسلہ اب فیس بک کی نیوز فیڈ پر متعارف کروائے جانے کا امکان ہے، فی الحال ایپلی کیشن نے یہ تجربہ کچھ مخصوص و معروف شخصیات کے پیجز پر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا کو اس فیچر کا سب سے پہلے سامنا کرنا پڑا جس کے اسکرین شاٹس انہوں نے ٹوئٹر پر شیئر کیے۔ یاد رہے  کہ تھریڈ پوسٹ میں نئی پوسٹ کو سابقہ پوسٹ سے منسلک کیا جاتا ہے۔ یعنی صارفین کسی بھی موضوع کی اپ ڈیٹس ایک پوسٹ کے ذریعے ہی جان لیں گے، ایسے میں مخصوص موضوع کو فولو کرنا آسان ہوگا۔

واضح رہے کہ  سال 2017 میں متعارف کروائے جانے والے ٹوئٹر تھریڈ میں لفظوں کی تعداد محدود ہوجاتی ہے جب کہ اس حوالے سے ٹوئٹ کی تعداد پر کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی۔ فیس بک کے مطابق ان تھریڈ پوسٹس میں ایک ویو پوسٹ تھریڈ آپشن ہوگا تاکہ لوگ باآسانی اس میں موجود تمام پوسٹس دیکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے