احسن اقبال

ملک کی جامعات بدترین مالی خسارے میں ہیں، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کا شعبہ ایٹمی پروگرام سے کم اہم نہیں۔  ان کا کہنا ہے کہ ملک کی جامعات بدترین مالی خسارے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی، جس کے دوان انہوں نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ حکومت نے آرڈیننس کا بے دریغ استعمال کیا ہے، حکومت آرڈیننس فوری واپس لے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فیسوں میں 3 سے 4 گنا اضافہ ہوچکا ہے، جو انتہائی تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف گلوبل آؤٹ لک جاری، پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے