اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ایرانی پارلیمانی وفد کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ایران کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی ایرانی نائب وزیرِخارجہ برائے اقتصادی امور مہدی سفاری نے کی، ملاقات میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری بھی موجود تھے۔

ایرانی وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پارلیمانی رابطے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنا سکتے ہیں۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رابطوں کے لیے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس کا کردار اہم ہے، اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے باہمی مسائل کو مل کر حل کرنا ہو گا، سرحد کے دونوں اطراف عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

بات چیت کے دوران ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دیگر اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے