اسحاق ڈار

پی ٹی آئی والے الیکشن چوری کرکے آئے تھے اور آئینی طریقے سے گئے۔ اسحاق ڈار

لندن (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے تمام ارکان الیکشن چوری کرکے دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئے تھے جبکہ آئینی طریقے سے ان کو باہر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے یہ تاثر دیا کہ سبسڈیز فنڈڈ ہیں جو کہ نہیں تھیں، یہ مجموعی طور پر 300 ارب کا مسئلہ ہے، اس پرکل اتحادی قائدین سے مشاورت ہوئی ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام گزشتہ چند برس میں مہنگائی کا طوفان برداشت کرچکے ہیں اب مزید برداشت کے قابل نہیں لہٰذا اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کریں گے اور کوشش ہوگی عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی جبکہ الیکشن کمشنر کے مطابق اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا ہی نہیں سکتے، دوسرا آپشن اگست 2023 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی چین میں صحابی رسول کے مزار پر حاضری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے صحابی رسول حضرت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے