ہواوے

امریکی پابندیوں کے باعث ہواوے کے اسمارٹ فون بزنس کی آمدنی میں اربوں ڈالرز کمی کا امکان

کراچی (پاک صحافت) امریکی پابندیوں کے باعث ہواوے کے اسمارٹ فون بزنس کی آمدنی میں اربوں ڈالرز کمی متوقع ہے۔ ہواوے کے چیئرمین ایرک شو نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ  2021 میں کمپنی کے اسمارٹ فون بزنس کی آمدننی میں 30 سے 40 ارب ڈالرز کمی کا امکان ہے اور آمدنی کے نئے ذرائع نہ ہونے کے باعث بزنس میں کمی کا سسلہ آئندہ چند سال تک برقرار رہ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی پابندیوں کے باعث مشکلات کی شکار چینی کمپنی ہواوے کی اسمارٹ فونز سے ہونے والی آمدنی میں 2021 میں اربوں ڈالرز کمی متوقع ہے۔ یاد ر رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2019 میں ہواوے کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے اہم امریکی ٹیکنالوجیز اور پرزہ جات تک رسائی کو ناممکن بنا دیا تھا۔

واضح رہے کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے کی اپنی چپس ڈیزائن کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی جبکہ غیر ملکی کمپنیوں سے پرزہ جات کے حصول بھی ناممکن ہوگیا۔ امریکی پابندیوں نے ہواوے کے اسمارٹ فون بزنس کو بری طرح متاثر کیا جو 2020 کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا کی نمبرون کمپنی بنی مگر اب وہ دنیا تو کیا چین میں بھی ٹاپ 5 میں بھی شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے