پی ٹی آئی

9 مئی حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) 9 مئی کو حساس اداروں اور وزیر داخلہ کے گھر پر حملے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے مراد سعید، زرتاج گل، اعظم سواتی، شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔ منحرف رکن فرخ حبیب، زین قریشی، حماد اظہر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ اسلم اقبال، یاسمین راشد سمیت دیگر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو عدالت نے متعدد بار طلب کیا، لیکن احکامات کی عدم تعمیل پر 33 ملزمان کی دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی واقعات میں اشتہای ہونے والے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالت نے 64 ملزمان کی جائیداد کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے