جلیل عباس جیلانی

علاقائی سلامتی کیلئے آسیان ممالک میں تعاون ضروری ہے۔ نگران وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ علاقائی سلامتی کےحوالے سے آسیان ممالک میں تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں آسیان کارنر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسیان ایک متحرک فورم ہے، آسیان کارنر کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان اور آسیان کو مشترکہ چیلنجز در پیش ہیں، آسیان اور پاکستان میں جاری تعلقات کے تناظر میں آسیان کارنر کا قیام اہم ہے، کورونا کے بعد پاکستان اور جنوبی مشرقی ایشیائی قیادتوں میں رابطوں کی تیزی سے بحالی ہوئی ہے۔

جلیل عباس جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک ہمارے علاقائی منسلکی کے عزم کا عملی اظہار ہے، سارک کا بھارتی ہٹ دھرمی کا شکار ہونا باعث افسوس ہے، سارک بھی آسیان کی طرح ایک متحرک فورم ثابت ہوسکتا تھا۔ پاکستان باہمی مفاد، باہمی احترام کی بنیاد پر دیگر ممالک سے مل کر کام کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ریاست کے طور پر جنوبی ممالک کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، ہم بلاکس کی سیاست کے مخالف ہیں، پاکستان امن و استحکام اور ترقی کےحوالے سے ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے