امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا گوادر کا دورہ

گوادر (پاک صحافت) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گزشتہ روز (12 ستمبر کو) گوادر کا دورہ کیا ہے۔ ترجمان امریکی قونصل خانہ کے مطابق دورے کے دوران تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی قونصل خانے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال سیلاب کے بعد امریکا نے 6 لاکھ 61 ہزار افراد کی مدد کی۔ ترجمان امریکی قونصل خانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال امریکی مدد سے 41 مراکزِ صحت کی کامیابی سے تجدید کی گئی۔

واضح رہے کہ امریکی قونصل خانے کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ اپنے دورے کے دوران ڈونلڈ بلوم نے سیاسی رہنماؤں اور کاروباری افراد سے تعمیری مذاکرات کیے ہیں۔ ترجمان امریکی قونصل خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی سفیر نے سیاسی رہنماؤں اور کاروباری افراد کو معیشت، سیکیورٹی اور دیگر شعبوں میں امریکی معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو صحیح سمت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے