کورونا وائرس

کوروناوائرس نے گزشتہ 9 ماہ کا ریکارڈ توڑ دیا، ایک دن میں 4460 سے زئد کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت)  ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، جس کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، این سی او سے کے مطابق کورونا وائرس نے گزشتہ 9 ماہ کا ریکارڈ توڑ دیا، ایک ہی دن میں 4460 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44279 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4468 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 67 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 55056 ہے اور اب تک 557 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14158 ہوگئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 49824 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 42384 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2137 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 593282 ہوگئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 264355 ہوگئی ہے جب کہ 4487 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 210095 ہے اور 6190 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19453 اور ہلاکتیں 205 ہوچکی ہیں۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 83630 اور 2274 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 12245 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 342 افراد انتقال کرگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4990 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے