خواجہ سعد رفیق

عمران خان نے جو بویا تھا وہ کاٹنے کا وقت آگیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو بویا تھا اب وہ کاٹنے کا وقت آگیا ہے۔ دوسروں کو چور کہتے کہتے خود کرپشن اور لوٹ مار کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا اور دوسروں کو چور کہنے والے خود چور نکلے۔ ہر چیز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے، مہنگائی بڑھنے سے اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ احتساب شفاف ہوتا تو نظر آتا، یہ صرف انتقام ہے اور ہر دور میں احتساب کے نام پر انتقام لیا گیا۔ اپوزیشن کو عوامی عدالت کے علاوہ قانون کا دروازہ بھی کھٹکھٹانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر لانگ مارچ سے کچھ نہ کچھ نکلتا ہے، کوئی لانگ مارچ ضائع نہیں ہوتا، اپوزیشن کو سڑکوں پر آنا چاہیئے اور امید ہے طاقتور حلقے نیوٹرل رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے