مراد علی شاہ

بھٹو کیس میں سپریم کورٹ نے اپنی غلطی کو قبول کیا، مراد علی شاہ

گڑھی خدا بخش (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھٹو کیس میں سپریم کورٹ نے اپنی غلطی کو قبول کیا۔ گڑھی خدا بخش میں نثار کھوڑو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید بھٹو کو جو پھانسی دی گئی وہ غیرقانونی تھی، گزشتہ روز کا فیصلہ سننے کے بعد ہر ایک کی آنکھ نم تھی لیکن سب خوش تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو کے پھانسی کے فیصلے کو اورٹرن ہونا چاہیے، ہم بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل مانتے تھے۔ مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ بے نظیر کے قتل کے حوالےسے کیس عدالت میں ہے، شہید بے نظیر کے قاتلوں کو بھی سزا ملے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ آج وہ دن آیا جب سپریم کورٹ نے اپنی غلطی مان لی، اب سرکاری طور پر بھٹو کو بھی شہید بلایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی مختصر رائے جاری کی تھی۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل شفاف نہیں تھا، لیکن فیصلہ کالعدم ہوسکتا ہے نہ تبدیل کرنے کا کوئی قانونی طریقہ کار موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے