فیصل کریم کنڈی

آصف زرداری 9 مارچ کو دوسری مرتبہ صدر بننے جا رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف زرداری 9 مارچ کو دوسری مرتبہ صدر بننے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں ندیم افضل چن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف زرداری 400 سے زائد ووٹ لیں گے، وہ چارٹر آف اکانومی اور مفاہمت کے لیے کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صدارتی انتخابات کے لیے فرنٹ گراؤنڈ رابطے کررہے ہیں بیک گراؤنڈ نہیں، ایم کیو ایم سے بھی بات چل رہی ہے، ایم کیو ایم کی اپنی رابطہ کمیٹی تھی فیصلہ ان کا تھا، ایم کیو ایم ن لیگ کے اپنے معاملات ہیں، ہم سندھ میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنرز 9 مارچ کے بعد طے ہوں گے، پنجاب اور کے پی کے گورنر پیپلز پارٹی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے مسلم لیگ ن تعینات کرے گی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی خوش قسمتی ہے کہ پیمرا نے ان کو بین نہیں کیا ہے، ان کے اچکزئی اور مولانا کے بارے میں کلپ سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج جمہوری حق ہے، پارلیمان میں احتجاج کریں اور قانون سازی کریں تاکہ تحفظات دور ہوسکیں، قانون سازی میں اپوزیشن حصہ نہیں لے گی تو پھر شورشرابے میں بل پاس ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ کے پی کے وزیرِ اعلیٰ خود کو ٹائیگر فورس کا ہیڈ ہی سمجھتے ہیں، وزیرِ اعلیٰ کو پتہ ہونا چاہیے وفاق کی امداد کے بغیر کے پی نہیں چل سکتا، خیبرپختونخوا کو فنڈز چاہئیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنا ہو گی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی کابینہ میں رشتے داروں کو ہی سب کچھ ملا ہے، خاندانی سیاست کے خلاف احتجاج صرف زبانی ہے ورنہ انہیں ہی وزارتیں ملی ہیں، سنی اتحاد کونسل نے تو جنرل نشستوں پر انتخاب ہی نہیں لڑا، پی ٹی آئی کے لوگوں کے تو آپس میں بیانات نہیں ملتے، سیاست میں رواداری اور اخلاقیات ہونی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے