مسلمان باپ بیٹا

بھارت میں مظالم سے تنگ مسلمان باپ بیٹا پاکستان پہنچ گئے، پناہ کی درخواست

کراچی (پاک صحافت) بھارت میں مظالم سے تنگ آکر مسلمان باپ بیٹا بھاگ نکلے اور پاکستان میں پناہ کی درخواست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی مظالم کا شکار مسلمان باپ بیٹا پناہ کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ 70 سالہ محمد حسنین اور 31 سالہ اسحاق امیر کا تعلق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے ہے، دونوں کراچی پہنچے ہیں اور انہوں نے حکومت پاکستان سے پناہ کی درخواست کی ہے۔

متاثرہ بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں بھارت میں ہندو دہشتگردوں نے کئی دفعہ ظلم کا نشانہ بنایا، پاکستان آنے کی منصوبہ بندی کے تحت نئی دہلی سے 5 ستمبر کو ویزے پر دبئی کا سفر کیا، ابوظبی سے 7 ستمبر کو افغانستان کا ویزہ لیا اور 8 ستمبر کو کابل پہنچے، کابل سے ہوائی سفر کرکے قندھار پہنچے، پھر ٹیکسی سے سپن بولدک بارڈر پہنچے۔

دونوں باپ بیٹے کے مطابق وہ چمن بارڈر سے ایجنٹ کی مدد سے پاکستان پہنچے، ٹیکسی والے کو 10 ہزار روپے دے کر کوئٹہ آئے، ٹیکسی والے نے مزید 50 ہزار روپے لے کر کوئٹہ سے حب پہنچایا، حب سے رکشے میں کراچی آئے، پولیس سے خود رابطہ کیا اور پولیس نے ایدھی سینٹر پہنچا دیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے، وہ ایدھی فاﺅنڈیشن سہراب گوٹھ میں قیام پذیر ہیں، مسلمانوں کے ساتھ بہت ظلم ہو رہا ہے وہ کسی بھی صورت بھارت واپس جانا نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے