پیٹرول

ایک ماہ کے دوران دوسری بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، شہری پریشان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کی جانب سے ایک ماہ کے دوران دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے  مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔  خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے اوگرا  کی تجاویز پر  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچانوے پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب  مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کیا جائے گا، جبکہ یہ اطلاق 31 جنوری تک کیلئے ہوگا۔ یاد رہے کہ رہے کہ سال نو کے موقع پر بھی حکومت نے قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا اور پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے