آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اہم امریکی حکومتی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امریکا کے دورے میں اہم امریکی حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان ملاقاتوں میں سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن، سیکریٹری دفاع جنرل لائیڈ جے آسٹن سے ملاقات شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل چارلس کیو براؤن سے بھی ملاقات ہوئی۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی، عالمی و علاقائی سلامتی کے باہمی امور اور بین الاقوامی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں طرف سے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے دوطرفہ تعاون کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور ملاقاتوں کے دوران انسدادِ دہشتگردی اور دفاعی تعاون کے شعبوں کو بنیادی اہمیت دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں سائیڈز نے باہمی دلچسپی کے اُمور پر بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بات چیت کی اور ان کے ملکی ترقی کے لیے مثبت کردار اور کوششوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آرمی چیف نے ایس آئی ایف سی کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے