حافظ حمداللہ

تحریک انصاف کی جماعت اور کابینہ میں چور ہیں، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم) کے ترجمان مولانا حافظ حمد اللہ نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جماعت اور کابینہ میں چور ہیں، اس حکومت کے کرپشن فری پاکستان اور احتساب کے نعرے کھوکھلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے پنڈورا پیپرز سے متعلق بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے قریبی لوگوں کا آف شور کمپنیوں میں نام آنا تعجب کی بات نہیں، یہ حکومت ہی آف شور ہے۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ تمام اداروں کا سربراہ ہمارا وزیراعظم خود چور ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم ترجمان نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ چور وزیراعظم اپنی کابینہ کےممبران کےخلاف کیا احتساب کرے گا؟ کیا وزیراعظم اپنے لوگوں کےخلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے؟ آخر میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اس ناجائز اور چور حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے